اتحاد ٹاؤن کے علاقے جدہ ہزارہ کالونی میں مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوگئے۔ ملزمان نے اہلخانہ کو یرغمال بنایا اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق واردات رات تقریباً 3 بجے پیش آئی۔ 5 سے زائد مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے۔ اس وقت گھر میں 6 خواتین سمیت 10 افراد موجود تھے۔
ملزمان نے اہلخانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا۔ انہیں ایک کمرے میں بند کردیا گیا۔
متاثرہ خاندان کے سربراہ کے مطابق ڈاکو الماری سے تقریباً 25 تولہ سونا اور 18 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی لے گئے۔ ملزمان نے 6 موبائل فون اور ایک لائسنس یافتہ رائفل بھی لوٹ لی۔
عمرہ زائرین: ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر کی تاریخ میں توسیع
خاندان کے مطابق زیورات بیٹیوں کی شادی کے لیے رکھے گئے تھے۔ متاثرہ خاندان نے بتایا کہ ڈاکو رات 3 بجے گھر میں داخل ہوئے اور صبح 5 بجے تک موجود رہے۔
واردات کے بعد اہلخانہ نے مددگار 15 پر اطلاع دی۔ انہوں نے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے ملزمان کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔ مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

