Site icon Tashakur News

ہنگو آپریشن 6 شہداء کی نماز جنازہ ادا، جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ

Funeral prayer for six Pakistan Army martyrs in Hangu

Funeral prayer for six Pakistan Army martyrs of the Hangu operation.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے شرکت کی۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ کور کمانڈر پشاور اور سینئر سول و عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔

شہداء کے لواحقین بھی نماز جنازہ میں موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگو میں فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 6 اہلکار شہید ہوئے۔

شہداء میں کیپٹن ابوذر فاروق بھی شامل ہیں۔ لیفٹیننٹ شیراز بابر نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

سپاہی شکیل احمد اور سپاہی حمزہ بھی شہداء میں شامل ہیں۔ سپاہی محمد عثمان عزیز بھی شہید ہوئے۔

نان کمبیٹنٹ غلام سجاد بھی فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے۔

شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کردیئے گئے ہیں۔ انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دفاع وطن میں شہداء کی قربانیاں سکیورٹی فورسز کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی تھی۔ کارروائی کے دوران 8 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 6 جوان بھی شہید ہوئے تھے۔

Exit mobile version