Site icon Tashakur News

ملیر میمن گوٹھ روڈ ناصر حسین شاہ کا زیر تعمیر منصوبے کا معائنہ

Nasser Hussain Shah inspects the under-construction road in Malir Memon Goth Karachi

Nasser Hussain Shah inspects the under-construction Malir Memon Goth road project

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے ملیر میمن گوٹھ میں زیر تعمیر روڈ کا معائنہ کیا۔ کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام نے انہیں منصوبے پر بریفنگ دی۔

حکام کے مطابق 11.54 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر پر 1.428 ارب روپے لاگت آئے گی۔ منصوبے پر کام فروری 2026 میں شروع ہوا تھا۔

24 ماہ میں منصوبہ مکمل کرنے کا ہدف

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سڑک کی تعمیر 24 ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ منصوبے میں 125 میٹر طویل فلائی اوور بھی شامل ہے۔

زیر تعمیر سڑک کی چوڑائی 7.3 میٹر ہوگی۔ یہ منصوبہ ایکسپریس وے سے براستہ ملیر ریور روڈ تعمیر کیا جا رہا ہے۔

ناصر حسین شاہ نے متعلقہ حکام کو منصوبے پر کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر زور دیا۔

Exit mobile version