ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تھانہ مومن آباد پولیس نے رحیم شاہ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں مبینہ طور پر ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک منی رائفل، 2 غیر قانونی پستول اور ایمونیشن برآمد ہوا۔ پولیس نے موبائل فون بھی تحویل میں لے لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں طارق ولد مبین علی، عباس ولد حامد اور عبید ولد حامد شامل ہیں۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مطابق کارروائی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری اقدامات کا حصہ ہے۔

