Tashakur News

تجاوزات آپریشن: گلستان جوہر اور ہجرت کالونی میں غیر قانونی تعمیرات مسمار

Anti-encroachment operation in Gulistan Johar and Hijrat Colony, Karachi.

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر شہر میں غیر قانونی تجاوزات اور قبضوں کے خلاف کارروائی تیز کردی گئی ہے۔

گلستان جوہر بلاک 18، یوسی 7 میں ریلوے ٹریک لائن پر قائم غیر قانونی گھروں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ ٹاؤن انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔

کمشنر کراچی کے مطابق گلستان جوہر میں تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔ ہجرت کالونی میں بھی غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا اور متعدد تعمیرات مسمار کردی گئیں۔

پولیس کارروائیاں: ضلع وسطی میں 8 ملزمان گرفتار

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 4 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

سید حسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہر سے غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات کا خاتمہ انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس مقصد کے لیے مزید کارروائیاں بھی کی جائیں گی۔

Exit mobile version