کراچی: ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے ٹرانسپورٹرز اور کارگو بس مالکان سے ملاقات میں قیمتی سامان اور موبائل فون کی ترسیل کے لیے سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی۔
کراچی: ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے ٹرانسپورٹرز اور کارگو بس مالکان سے ملاقات کی۔ متعلقہ ایس ایچ اوز اور انچارج ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس برانچ ایسٹ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
ملاقات کے دوران ایس ایس پی ایسٹ نے ٹرانسپورٹرز کو سیکیورٹی ایس او پیز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے دوسرے شہروں کو موبائل فون بھیجنے والے افراد اور اصل مالکان کے مکمل کوائف درج کرنے کی ہدایت کی۔
امن و امان فریال تالپور کی زیر صدارت سندھ اسمبلی میں خصوصی کمیٹی کا اجلاس
زبیر نذیر شیخ نے قیمتی سامان اور موبائل فون کی ترسیل کا ریکارڈ مقررہ پولیس فارم پر درج کرنے پر بھی زور دیا۔ ان کے مطابق مکمل کوائف پولیس کو تصدیق اور تفتیش کے عمل میں معاونت فراہم کریں گے۔
ایس ایس پی ایسٹ نے ٹرانسپورٹرز کو مشکوک یا نامکمل کوائف کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ قیمتی سامان کی ترسیل کے دوران سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ضروری ہے۔
زبیر نذیر شیخ نے کہا کہ پولیس اور ٹرانسپورٹرز کے باہمی تعاون سے سیکیورٹی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
ملاقات کے اختتام پر ٹرانسپورٹرز نے پولیس سے مکمل تعاون اور سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

