Site icon Tashakur News

سونے کی قیمت: دو دن بعد فی تولہ 400 روپے کا اضافہ

Gold bars and jewellery representing rising gold prices in Pakistan.

Gold prices rise again in Pakistan after a two-day pause.

پاکستان میں سونے کی قیمت میں دو روز کے وقفے کے بعد ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 57 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 91 ہزار 920 روپے ہوگئی۔

سیاسی تعاون: پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی بھی 53 روپے مہنگی ہوئی ہے۔ اس کے بعد چاندی کی قیمت 6 ہزار 924 روپے فی تولہ ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ فی اونس سونا 4 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 346 ڈالر پر پہنچ گیا۔

Exit mobile version