خلیج بنگال اور بھارت کے قریب ہوا کا کم دباؤ موجود ہے۔ اس موسمی نظام کے باعث کراچی میں بارش کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال اور بھارتی ریاست اڑیسہ کے قریب کم دباؤ موجود ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہ موسمی نظام 13 ستمبر کو سندھ میں داخل ہوگا۔
کراچی میں بارش کب ہوگی؟
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 14 سے 16 ستمبر کے درمیان بارش کا امکان ہے۔
شہر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔ بارش وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسمی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

