Site icon Tashakur News

کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان، درجہ حرارت 35 ڈگری تک پہنچنے کی توقع

Karachi weather expected to remain hot and humid with temperatures reaching 35°C.

Karachi is expected to experience hot and humid weather today.

کراچی کا موسم آج گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ مرطوب موسم کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوسکتی ہے۔

کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

سمندری ہواؤں کی رفتار

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سمندری ہوائیں 10 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔

آج صبح شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نمی کا تناسب 55 سے 85 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

Exit mobile version