سعودی اتحادی افواج کے مطابق حوثیوں نے سعودی عرب کے کئی شہروں پر حملے کیے ہیں۔
ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق ابہا، خمیس مشیط، نجران اور جازان کو نشانہ بنایا گیا۔
ان حملوں میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو ہدف بنایا گیا۔ سعودی حکام کے مطابق حملوں میں خواتین اور بچے بھی زخمی ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق یمن کے البیضا اور الجوف صوبوں میں حکومتی فورسز اور حوثیوں کے درمیان لڑائی تیز ہوگئی ہے۔
یمنی فورسز نے بھی حوثیوں کے خلاف جوابی کارروائیوں کا اعلان کیا ہے۔
یمنی نائب وزیر دفاع میجر جنرل سمیر الصبری نے کہا کہ حکومت نے صنعا دوبارہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ اتحادی افواج حوثیوں کی کارروائیوں کا بھرپور جواب دیں گی۔
سعودی وزارت خارجہ نے حوثی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت کے مطابق حملوں میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
وزارت خارجہ نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کو مسلسل نشانہ بنانے پر بھی تشویش ظاہر کی۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق حوثیوں کی کارروائیاں عالمی بحری نقل و حرکت کے لیے خطرہ ہیں۔

