Site icon Tashakur News

بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن نے کے پی حکومت کو مزید 3 ہفتے دے دیے

Election Commission of Pakistan hearing the Khyber Pakhtunkhwa local government elections case

Election Commission hears the Khyber Pakhtunkhwa local government elections case

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی۔

ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔

سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ صوبے کے سات اضلاع میں حلقہ بندیوں کا عمل رکا ہوا ہے۔

صوبائی حکومت خیبرپختونخوا بھر میں بلدیاتی انتخابات ایک ساتھ کرانا چاہتی ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ سماعت پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے قانون سازی کے لیے تین ہفتے مانگے تھے۔

صوبائی کابینہ کمیٹی کا اجلاس 31 اگست کو ہوا تھا۔ کمیٹی نے دیگر صوبوں کے بلدیاتی نظام کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی قانون میں ترامیم کا جائزہ لے رہی ہے۔

ممبر بلوچستان نے صوبائی حکومت پر تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہ ہو کمیشن کو وزیراعلیٰ کو طلب کرنا پڑے۔

ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کرانا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کے پاس کئی آئینی راستے موجود ہیں۔

ممبر خیبرپختونخوا نے بتایا کہ قانون میں تبدیلی کے بعد تمام حلقہ بندیاں دوبارہ کرنا پڑیں گی۔

سپیشل سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی حکومت فیصلہ کرے تو الیکشن کمیشن پورے صوبے میں بیک وقت انتخابات کرا سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کے پی حکومت کو قانون سازی کے لیے مزید تین ہفتے دے دیے۔

کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Exit mobile version