Site icon Tashakur News

اسٹریٹ کرائم کلفٹن کے قریب مسلح ملزمان کی شہریوں سے لوٹ مار، مقدمہ درج

Three armed motorcycle riders allegedly rob citizens during a street crime incident near Clifton Karachi.

CCTV footage shows armed suspects robbing citizens near Clifton in Karachi.

کلفٹن کے پوش علاقے باتھ آئی لینڈ کے قریب اسٹریٹ کرائم کی واردات سامنے آئی ہے۔ ٹکری کالونی میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق واردات یکم ستمبر کو پیش آئی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

فوٹیج میں موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم مسلح ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ملزمان نے شہریوں کو اسلحہ دکھا کر قیمتی سامان چھینا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح دکھائی دے رہے ہیں۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی گئی ہے۔ تفتیشی ٹیمیں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Exit mobile version