Site icon Tashakur News

غیر قانونی افغان شہری ملیر کینٹ پولیس کی کارروائی، 5 افراد گرفتار

Malir Cantt Police officers during an operation against illegally residing Afghan nationals in Karachi

Malir Cantt Police arrest five Afghan nationals during an operation in Karachi

ملیر کینٹ پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ضلع ملیر پولیس کے مطابق کارروائی تھانہ ملیر کینٹ کی حدود میں کی گئی۔ پولیس نے پانچ افغان شہریوں کو حراست میں لیا۔

گرفتار افراد میں رحمان ولد عبدالباری، عمر 20 سال، عید محمد ولد دین محمد، عمر 17 سال، سمیع اللہ ولد گل احمد، عمر 20 سال، شمران ولد محمد علی، عمر 23 سال، اور سمد خان ولد محمد علی، عمر 20 سال شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ انہیں اعلیٰ حکام کی پالیسی کے تحت مزید کارروائی کے لیے GCT کالج منتقل کردیا گیا ہے۔

ضلع ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے معاملے میں قانونی ضابطے کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔

Exit mobile version