کراچی میں ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تھانہ عوامی کالونی کی حدود میں بس کی ٹکر سے 18 سالہ نوجوان سید عبدالقدیر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ مرتضیٰ ٹاؤن سنگر، دارالعلوم روڈ کے سامنے پیش آیا۔ حادثے کے بعد پولیس نے نوجوان کی لاش جناح اسپتال منتقل کی۔
پولیس نے CCTV فوٹیج کی مدد سے حادثے میں ملوث بس کی شناخت کی۔ کارروائی کے دوران بس ڈرائیور امیر خان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے بس نمبر JC-3192 بھی اپنی تحویل میں لے لی ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی قانونی کارروائی جاری ہے۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے کے محرکات جاننے کے لیے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ حکام واقعے سے متعلق شواہد بھی جمع کر رہے ہیں۔

