Site icon Tashakur News

آئمہ بیگ انسٹاگرام اسٹیٹس سے زین احمد سے علیحدگی کی افواہیں پھر گرم

Pakistani singer Aima Baig shares a photo on her Instagram story.

Aima Baig's Instagram story sparks fresh separation rumours.

آئمہ بیگ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر کے ساتھ اسٹوری شیئر کی۔ اس اسٹوری نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

گلوکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اسٹیٹس ’سنگل‘ لکھا۔ تصویر میں وہ سیاہ رنگ کا لباس پہنے نظر آئیں۔

آئمہ بیگ کے اس اسٹیٹس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی فیشن ڈیزائنر زین احمد سے علیحدگی کی افواہیں دوبارہ زور پکڑنے لگیں۔

دونوں کی علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیاں اس سے قبل بھی سامنے آچکی ہیں۔ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی بعض پوسٹس نے بھی اس بحث کو تقویت دی تھی۔

واضح رہے کہ آئمہ بیگ نے کینیڈا میں مقیم فیشن ڈیزائنر زین احمد سے اگست 2025 میں شادی کی تھی۔

شادی کے چند ماہ بعد ہی دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آنے لگی تھیں۔ تاہم، حالیہ انسٹاگرام اسٹیٹس کے بعد ایک بار پھر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

آئمہ بیگ یا زین احمد نے تاحال علیحدگی کی افواہوں کی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی۔

Exit mobile version