Site icon Tashakur News

سی ٹی ڈی کارروائی: کراچی میں ٹی ٹی پی کے دو اہم دہشت گرد گرفتار

CTD Karachi officials during an operation against suspected TTP militants

CTD Karachi arrests two suspected TTP militants during a joint security operation

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عمر فاروق اور عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں ملزمان افغانستان سے کراچی پہنچے تھے۔

دہشت گرد کراچی میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے کمانڈر کی ہدایت پر کام کر رہے تھے۔ انہیں مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔

ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان رینجرز اور پولیس کے اہم مقامات اور افسران کی ریکی کر رہے تھے۔ وہ ریکی سے حاصل معلومات اپنے کمانڈر کو فراہم کرتے تھے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے۔ ترجمان کے مطابق یہ دستی بم کمانڈر کی ہدایت پر دوسرے ساتھی کے حوالے کیے جانے تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد ان ہینڈ گرنیڈز کو اہم تنصیبات پر حملوں کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی آپریشن کراچی میں دو مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ان کے خلاف انسداد دہشت گردی اور ایکسپلوسو سبسٹنس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

سی ٹی ڈی نے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔

Exit mobile version