Site icon Tashakur News

ایسٹ زون میں جرائم کی روک تھام کیلئے اجلاس، ڈی آئی جی فرخ علی کی مؤثر کارروائیوں کی ہدایت

DIG East Zone Dr Farukh Ali chairs a crime and security meeting in Karachi.

DIG East Zone chairs a crime and security meeting in Karachi.

ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی زیرِ صدارت کرائم اینڈ سیکیورٹی اجلاس ہوا، جس میں ایسٹ زون کے ضلعی ایس ایس پیز اور ایس پیز انویسٹیگیشن نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلعی ایس ایس پیز نے اپنے علاقوں میں جرائم کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ افسران نے جرائم کی روک تھام کیلئے کیے گئے پولیس اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

اجلاس میں اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی گرفتاری سے متعلق اقدامات بھی زیرِ بحث آئے۔

افسران نے اسٹریٹ کرائم، قتل، ڈکیتی، رابری اور منشیات کے خلاف کارروائیوں پر بھی بریفنگ دی۔ گاڑیوں کی چوری اور چھیننے سمیت دیگر منظم جرائم کے خلاف پیش رفت بھی اجلاس میں پیش کی گئی۔

ڈی آئی جی ایسٹ زون نے اہم مقدمات میں تفتیش تیز کرنے اور کیسز کو بروقت نمٹانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے گٹکا ماوا، منشیات اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی پر زور دیا۔

ڈاکٹر فرخ علی نے کہا کہ پولیس افسران جرائم کی روک تھام کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جرائم میں کمی کیلئے فیلڈ اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں۔

Exit mobile version