Tashakur News

کراچی سرجانی پولیس کا مبینہ مقابلہ، زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار

Police arrest three suspects after an alleged encounter in Karachi.

سرجانی پولیس نے رات گئے مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزم عرفان نے پولیس افسر کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق پولیس نے مقابلے کے بعد عرفان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ اس کے دو ساتھی اشرف ولد جوہر اور سلمان ولد نیک حسین بھی پولیس کی گرفت میں آگئے۔

پولیس کے مطابق عرفان نے 18 جولائی کو تیسر ٹاؤن میں اے ایس آئی گلفام خان پر فائرنگ کی تھی۔ اس واقعے میں اے ایس آئی کا ایک ساتھی بھی زخمی ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی گرفتار ملزمان میں سے ایک اور اس کا ساتھی نظر آئے تھے۔ پولیس نے مقابلے اور اہلکار کو زخمی کرنے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ سرجانی میں درج کرلیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار تینوں ملزمان کے خلاف سرجانی ٹاؤن تھانے میں پہلے سے بھی متعدد مقدمات درج ہیں۔ ان میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کی دفعات شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ وارداتوں میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

Exit mobile version