Site icon Tashakur News

فرحان یوسف پاکستان انڈر 19 ٹیم انگلینڈ کے لیے بھرپور تیار ہے

Pakistan Under 19 cricket team players preparing for the England tour.

Pakistan Under 19 team prepares for its England tour

پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے کہا ہے کہ ٹیم نے انگلش کنڈیشنز کے مطابق اچھی تیاری کی ہے اور تمام کھلاڑی پُرجوش ہیں۔

فرحان یوسف کے مطابق ملتان کی مشکل کنڈیشنز میں ٹیم کی تیاری اچھی رہی۔ اب انگلینڈ کے موسم اور حالات سے جلد ہم آہنگ ہونا اہم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں اچھی ہم آہنگی موجود ہے۔ کھلاڑی انگلینڈ کے دورے کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار ہیں۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم ارنڈیل میں 2 سے 5 ستمبر تک یوتھ ٹیسٹ کھیلے گی۔ اس کے بعد ٹیم انگلینڈ کے خلاف 9 سے 16 ستمبر تک چار ایک روزہ میچز بھی کھیلے گی۔

Exit mobile version