الیکشن کمیشن نے مقررہ قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر تحریک اتحاد اور فریڈم موومنٹ کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے ڈی لسٹ کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات سمیت دیگر لازمی تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہیں۔ سیاسی جماعتوں کے لیے مقررہ قواعد کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات اور قانونی شرائط کی تکمیل ضروری ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ قواعد پر عمل نہ کرنے کے باعث دونوں جماعتوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ کمیشن نے انہیں سیاسی جماعتوں کی فہرست سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

