پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات اور قریبی دوطرفہ روابط کو اجاگر کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں پاک ترک تعلقات کی طویل تاریخ کو اجاگر کیا گیا۔ شرکا نے کہا کہ دونوں ممالک کے روابط مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور غیر متزلزل حمایت پر قائم ہیں۔
شرکا نے ترک مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ترکیہ کی مسلح افواج کی خدمات کو بھی سراہا۔
تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ دفاعی اور تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پاک فوج کے افسران، جمہوریہ ترکیہ کے سفارت خانے کے حکام اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر ترکیہ کے عوام اور مسلح افواج کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

