Site icon Tashakur News

غیر قانونی سگریٹ فیکٹری: کراچی میں آر ٹی او ٹو کا چھاپہ، کروڑوں روپے کا سامان ضبط

RTO Karachi officials conduct a raid at an illegal cigarette factory and seize machinery and tobacco products.

RTO Karachi raids an illegal cigarette factory and seizes machinery and tobacco products.

کراچی: ریجنل ٹیکس آفس ٹو (آر ٹی او ٹو) کراچی نے غیر قانونی سگریٹ کی تیاری اور ٹیکس چوری کے خلاف کارروائی کی ہے۔

حکام کے مطابق وزیراعظم اور چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر کارروائیاں جاری ہیں۔

آر ٹی او ٹو کراچی نے خفیہ اطلاع پر ایک غیر قانونی سگریٹ فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا سامان ضبط کیا گیا۔

حکام کے مطابق کارروائی میں سگریٹ بنانے والی مشینری، خام مال اور تیار سگریٹ قبضے میں لیے گئے۔

آر ٹی او حکام نے غیر قانونی فیکٹری کو سیل کردیا ہے۔

جماعت اسلامی: لیاقت باغ جلسے کی اجازت نہ ملی تو راولپنڈی، اسلام آباد میں دھرنے ہوں گے، حافظ نعیم

حکام کے مطابق فیکٹری میں مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر سگریٹ تیار کیے جا رہے تھے۔ اس عمل سے قومی خزانے کو ٹیکس کی مد میں نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا۔

کارروائی کے بعد ملوث افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ اسپیشل جج کسٹمز و ٹیکسیشن کی عدالت میں درج کیا گیا۔

حکام نے کہا ہے کہ تمباکو کی غیر قانونی تجارت اور ٹیکس چوری کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

Exit mobile version