Site icon Tashakur News

انمول پنکی: 3 مقدمات میں بریت کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر

Sindh High Court building in Karachi in connection with an appeal against acquittal in three cases

Sindh High Court where an appeal against Anmol Pinky’s acquittal was filed

انمول پنکی کی تین مقدمات میں بریت کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی ہدایت پر ماتحت عدالت کے تینوں فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کی گئی، جس میں فیصلے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کے تینوں فیصلے طے شدہ قانونی اصولوں کے خلاف ہیں۔ درخواست کے مطابق عدالت نے 13 اگست کو تینوں مقدمات میں ملزمان پر فردِ جرم عائد کی تھی۔

اپیل میں کہا گیا کہ ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا، جس کے بعد عدالت نے مقدمات کے گواہوں اور پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کیے۔ تاہم ماتحت عدالت نے اسی روز شام کو ملزمان اور پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔

کورنگی ترقیاتی کام: مرتضیٰ وہاب کا ایم کیو ایم پر طنز، ’اب ماموں اور مرغا بننے کا وقت ختم ہوچکا‘

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالتی نوٹس جاری ہونے کے بعد پراسیکیوٹر کو اپنا مؤقف پیش کرنے کے لیے کم از کم 24 گھنٹے کا وقت ملنا چاہیے تھا۔

اپیل میں مزید کہا گیا کہ ماتحت عدالت کے تینوں فیصلے غیر قانونی اور عجلت میں کیے گئے۔ سندھ ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کے تینوں فیصلوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Exit mobile version