Site icon Tashakur News

پمز سانحہ: تحقیقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Islamabad High Court building amid a petition seeking investigation into the PIMS incident.

Islamabad High Court where a petition seeking an investigation into the PIMS incident was filed

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سانحہ پمز کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے، جس میں واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے تحقیقات کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران سکندر کو عہدے سے ہٹانے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے پمز کی سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت واقعے سے متعلق تمام ریکارڈ تحویل میں لینے کی ہدایت جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔

درخواست میں وفاقی حکومت، وزارتِ صحت، پمز، ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ فریقین کو فریق بنایا گیا ہے۔

Exit mobile version