Site icon Tashakur News

سونا: فی تولہ قیمت میں 15 ہزار 100 روپے کی بڑی کمی

Gold bars and coins representing a sharp decline in gold prices

Gold prices fall sharply in Pakistan and global markets

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 15 ہزار 100 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 15 ہزار 100 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 67 ہزار 936 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 12 ہزار 946 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 1 ہزار 179 روپے ہوگئی۔

شاعر فخر عباس: معروف شاعر 50 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی بھی 397 روپے سستی ہوئی اور اس کی قیمت 7 ہزار 112 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی۔ فی اونس سونا ایک روز میں 151 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 454 ڈالر پر آگیا۔

Exit mobile version