قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اگر ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتی تو مینجمنٹ بھی اس کی ذمہ دار ہوگی، سیریز کے بعد مستقبل سے متعلق تمام فیصلے کیے جائیں گے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے باوجود وہ ٹیم کی بہتر کارکردگی کے لیے پرامید ہیں۔ ان کے مطابق ٹیم کے پاس اس وقت اچھے فاسٹ بولرز کی کمی ہے، تاہم جو کمبی نیشن بہتر محسوس ہوتا ہے، اسے میدان میں اتارا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی اپنی جانب سے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، تاہم اہم مواقع پر کیچز ڈراپ ہوئے۔ اگر یہ کیچز پکڑ لیے جاتے تو میچز کی صورتحال مختلف ہوسکتی تھی۔
پی او ایف واہ: عاصم منیر کا دورہ، جدید اسلحے کے ٹیسٹ و ٹرائلز کا مشاہدہ
قومی ٹیم کے کوچ نے کہا کہ اگر ٹیم اچھا نہیں کھیلتی تو وہ ذمہ داری قبول کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیریز مکمل ہونے کے بعد جو بھی فیصلے کرنے ہوں گے، وہ کیے جائیں گے۔
دوسری جانب قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو انگلینڈ طلب کرلیا گیا ہے۔ مائیک ہیسن آج لاہور سے لندن روانہ ہوں گے، جہاں انہیں لارڈز میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوران طلب کیا گیا ہے۔

