Site icon Tashakur News

افتخار گیلانی: آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

مظفرآباد: افتخار گیلانی نے آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ قائم مقام صدر آزاد کشمیر چودھری طارق فاروق نے ان سے حلف لیا۔

حلف برداری کے بعد آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم افتخار گیلانی نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔

افتخار گیلانی نے کہا کہ وزیراعظم کے منصب پر اعتماد کا اظہار کرنے پر وہ پارٹی قائدین سمیت تمام افراد کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کو ترقی اور خوشحالی کی مثال بنانے کے لیے سب کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

نومنتخب وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے قانون ساز اسمبلی کے ارکان کی حمایت درکار ہے۔ ان کے مطابق تمام ارکان کے تعاون سے آزاد کشمیر کی بہتری اور عوام کی فلاح کے لیے کام کیا جائے گا۔

انہوں نے قانون ساز اسمبلی کے ارکان سے حکومت کے ساتھ تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی کوششوں کے ذریعے آزاد کشمیر میں ترقی اور خوشحالی کا عمل آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔

Exit mobile version