Site icon Tashakur News

کاشیز برائیڈل فیسٹیول: ’داستانِ عشق‘ نے کراچی میں رنگ بکھیر دیے

کراچی: کاشیز برائیڈل فیسٹیول 2026 میں ’داستانِ عشق شادیاں‘ کے عنوان سے منعقدہ برائیڈل فیشن شو نے پاکستانی ثقافت، روایتی شادی بیاہ اور جدید فیشن کے حسین امتزاج کو نمایاں کیا۔ 27 اگست کو ہونے والے فیشن شو میں معروف ڈیزائنرز کے کلیکشنز، جیولری، میک اپ اور ہیئر اسٹائلز نے تقریب کو منفرد رنگ دیا۔

فیشن فیسٹیول میں 18 سے 20 ڈیزائنرز کے برائیڈل کلیکشنز پیش کیے گئے، جبکہ 18 ماڈلز نے رنگا رنگ ملبوسات کے ساتھ ریمپ پر کیٹ واک کی اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

’داستانِ عشق شادیاں‘ کا تصور محبت، خوبصورتی اور روایتی اقدار کے امتزاج پر مبنی تھا۔ فیشن شو میں پاکستان کی روایتی شادیوں اور ثقافتی رنگوں سے متاثر ملبوسات پیش کیے گئے، جنہوں نے مشرقی روایات اور جدید فیشن کو ایک ساتھ پیش کیا۔

تقریب میں معروف شخصیات اور اداکاروں نے بھی شرکت کی، جبکہ شہروز شیخ نے ایونٹ کی میزبانی کے فرائض انجام دیے۔ ماڈلز نے مختلف برائیڈل ملبوسات کے ساتھ جیولری اور میک اپ کی منفرد پیشکش بھی کی۔

فیسٹیول کی خاص بات یہ تھی کہ منتظمین نے صرف ملبوسات کے بجائے جیولری، میک اپ، ہیئر اسٹائل، روشنیوں، موسیقی اور ڈیکوریشن کو بھی فیشن شو کا حصہ بنایا، جس سے تقریب کو مکمل برائیڈل تجربے کی شکل دی گئی۔

ایونٹ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعمان علی نے کہا کہ کاشیز برائیڈل فیسٹیول کا مقصد پاکستانی ثقافت کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شادی بیاہ کی روایات اور ثقافتی ورثہ ملک کی شناخت کا اہم حصہ ہیں۔

فیسٹیول میں شریک ماڈلز اور مہمانوں نے بھی پاکستانی ثقافت اور روایتی ملبوسات کو سراہا۔ تقریب میں رنگا رنگ لباس، شاندار روشنیوں اور موسیقی نے ماحول کو مزید دلکش بنا دیا۔

برائیڈل فیسٹیول کے دوسرے روز، 28 اگست کو بھی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں برائیڈل فیشن، کیٹ واک اور مہمانوں کے لیے خصوصی ڈنر شامل تھا۔

کاشیز برائیڈل فیسٹیول کے منتظمین کے مطابق فیسٹیول کے ذریعے پاکستان کی صدیوں پرانی شادی بیاہ کی روایات، ثقافتی اقدار اور فیشن کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Exit mobile version