Site icon Tashakur News

میر رضا قتل کیس شارع فیصل احتجاج، 20 نوجوانوں کی عبوری ضمانت منظور

Karachi court grants interim bail to 20 protesters in Mir Raza murder case

Twenty protesters receive interim bail in the Mir Raza murder case.

میر رضا قتل کیس کے خلاف شارع فیصل پر احتجاج کرنے والے 20 نوجوانوں کو عدالت سے ریلیف مل گیا۔

سیشن عدالت شرقی نے نامزد نوجوانوں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرلیں۔ عدالت نے ہر ملزم کو 5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

مقدمے میں عدنان رضا، دانش رحمان، حمزہ خان، طلحہ، بلال اور عبداللہ سمیت 20 افراد نامزد ہیں۔

فیروز آباد پولیس نے شارع فیصل کے نرسری مقام پر احتجاج کے بعد مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے مقدمے میں ہنگامہ آرائی اور کارِ سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی ہیں۔

مقدمے میں آمدورفت میں رکاوٹ اور اشتعال انگیزی کی دفعات بھی شامل ہیں۔ نوجوانوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی تھی۔

عدالت نے درخواستوں پر سماعت کے بعد تمام 20 نامزد افراد کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

Exit mobile version