Site icon Tashakur News

چوری کیس: سعید آباد میں گھر کے تالے توڑنے والے 2 ملزمان 24 گھنٹے میں گرفتار

کراچی: چوری کیس میں مدینہ کالونی پولیس نے سعید آباد کے سیکٹر D/3 میں گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات اور قیمتی اشیا چوری کرنے والے دو ملزمان کو واردات کے 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق 25 اگست کو سیکٹر D/3 میں واقع ایک گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کیا گیا تھا۔ مالک مکان کی مدعیت میں تھانہ مدینہ کالونی میں مقدمہ نمبر 244/26 درج کیا گیا۔

پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد تکنیکی ذرائع اور انسانی انٹیلیجنس کی مدد سے کارروائی کی اور واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ایزک مسیح ولد عارف مسیح اور ساحل مسیح ولد شاہد مسیح کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ ایک سونے کا سیٹ، دو بالیاں، چار قیمتی گھڑیاں اور 1 لاکھ 70 ہزار روپے نقد برآمد کیے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے دورانِ تفتیش بتایا کہ برآمد ہونے والی رقم انہوں نے باقی چوری شدہ زیورات فروخت کرکے حاصل کی تھی۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن یونٹ کے حوالے کردیا ہے۔

Exit mobile version