Site icon Tashakur News

آزاد کشمیر: رینجرز اہلکار شہید، دوسرا زخمی

آزاد کشمیر: سرساوہ تا تراڑکھل سڑک کی کلیئرنس کے دوران فائرنگ سے رینجرز کا ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار سڑک کی کلیئرنس میں مصروف تھے۔ اسی دوران مسلح افراد نے مبینہ طور پر اسنائپر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں رینجرز کے سپاہی شاہ نواز کے سینے میں گولی لگی۔ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

لانس نائیک بلال کے کندھے پر گولی لگی۔ انہیں شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔

شہید اہلکار شاہ نواز کا تعلق سندھ کے ضلع خیرپور سے بتایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق علاقے میں آمد و رفت شدید متاثر ہے۔ غذائی قلت کے خدشات کے باعث مقامی افراد بند راستے کھولنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اسی تناظر میں سڑکوں کی کلیئرنس کا عمل جاری تھا۔

حکام نے واقعے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

Exit mobile version