Site icon Tashakur News

ڈیزل قیمت: گڈز ٹرانسپورٹرز کا اضافے پر احتجاج، 15 روزہ قیمتوں کا نظام نافذ کرنے کا مطالبہ

Goods trucks on a highway amid concerns over rising diesel prices

Goods transporters demand relief after another diesel price hike

ایسوسی ایشن کے صدر محمد اویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت ایک لیٹر ڈیزل پر 100 روپے سے زائد ٹیکسز اور ڈیوٹیز وصول کر رہی ہے، اس کے باوجود قیمت میں مسلسل اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ڈیزل پر عائد بھاری ٹیکسز اور ڈیوٹیز کا فوری جائزہ لے کر ٹرانسپورٹرز اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔

محمد اویس چوہدری کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافہ صرف ٹرانسپورٹرز کو متاثر نہیں کرتا بلکہ اس کے اثرات مال برداری، فریٹ ریٹس، صنعت اور تجارت تک پہنچتے ہیں، جس کے نتیجے میں عام شہری بھی متاثر ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر چند دن بعد قیمت تبدیل ہونے سے کاروباری طبقے میں بھی غیر یقینی پیدا ہوتی ہے۔

ایران مذاکرات: محسن نقوی کے مطابق اہم پیش رفت، دیرپا امن کی امید

انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کے ساتھ کیے گئے تحریری معاہدے کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ ہر 15 روز بعد ہونا چاہیے۔ حکومت روزانہ قیمتوں میں تبدیلی کے بجائے 15 روزہ قیمتوں کا باقاعدہ نظام نافذ کرے تاکہ ٹرانسپورٹرز اور کاروباری طبقہ اپنے اخراجات کا بہتر اندازہ لگا سکیں۔

ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں استحکام مہنگائی پر قابو پانے کی مؤثر حکمت عملی ثابت ہوسکتا ہے۔ ان کے مطابق ٹرانسپورٹ سیکٹر معیشت کی سرگرمیوں میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، اس لیے حکومت کو اس شعبے پر مزید مالی بوجھ ڈالنے کے بجائے ٹرانسپورٹرز اور عوام کو ریلیف دینا چاہیے۔

Exit mobile version