کراچی: 12 ربیع الاول کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے فیضانِ مدینہ کا دورہ کیا۔
ایس ایس پی ایسٹ زبیر نظیر شیخ اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پولیس حکام نے دعوتِ اسلامی کراچی کے نگران حاجی فضیل عطاری اور کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ یعقوب عطاری سے ملاقات کی۔
ملاقات میں 12 ربیع الاول کے سیکیورٹی پلان پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس دوران جلوسوں اور دیگر مذہبی اجتماعات کے لیے حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
پولیس افسران اور دعوتِ اسلامی کے نمائندوں نے سیکیورٹی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ حکام نے ربیع الاول کے موقع پر مؤثر سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر بھی بات کی۔

