Site icon Tashakur News

بجلی بل پشاور ہائیکورٹ کا تفصیل کے بغیر ٹیکسز وصول کرنے سے روکنے کا حکم

Peshawar High Court building and electricity bill tax dispute

: Peshawar High Court restricts undisclosed tax collection in electricity bills

بجلی بل میں ٹیکسز کی تفصیل درج کیے بغیر وصولی کے خلاف درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے اہم حکم جاری کردیا۔ عدالت نے درخواست گزار سے تفصیل بتائے بغیر مختلف ٹیکسز وصول کرنے سے روک دیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کیا۔ عدالت نے اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کو یکجا کرکے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق درخواست گزار باقاعدگی سے بجلی کے بل ادا کرتا ہے۔ تاہم اگست کے بل میں بغیر وضاحت کے اضافی ٹیکسز شامل کیے گئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ متعلقہ حکام نے بل پر موجود بارکوڈ ڈی کوڈ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ بارکوڈ کی تفصیل سامنے آنے پر ایکسٹرا ٹیکس اور فردر ٹیکس کی وصولی کا انکشاف ہوا۔

درخواست گزار کے مطابق اس سے قبل اس کے بجلی کے بل میں یہ ٹیکسز شامل نہیں کیے گئے تھے۔

پشاور ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Exit mobile version