Site icon Tashakur News

جوڈیشل کمیشن میر رضا علی قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جسٹس عمر سیال نامزد

Justice Umar Sial appointed to head the judicial commission investigating Mir Raza Ali murder case in Karachi

Justice Umar Sial appointed to lead the judicial commission investigating Mir Raza Ali's murder case

جوڈیشل کمیشن میر رضا علی قتل کیس کی تحقیقات کرے گا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس عمر سیال کو کمیشن کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس عمر سیال کی کمیشن کی سربراہی کی تصدیق کردی ہے۔ سندھ حکومت نے کیس کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کی تھی۔

کمیشن سندھ ٹربیونل آف انکوائری آرڈیننس 1969 کے تحت تحقیقات کرے گا۔ کمیشن کیس کے قانونی اور آئینی پہلوؤں کا جائزہ لے گا۔ اس کے علاوہ تحقیقات کی شفافیت اور واقعے کے حقائق کا بھی تعین کیا جائے گا۔

میر رضا علی کے اہل خانہ کے تحفظات کے بعد حکومت نے عدالتی کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا۔ 29 جولائی کو گلستان جوہر سے میر رضا علی کی گولی لگی لاش ملی تھی۔

اس سے قبل کیس کی تحقیقات پولیس ٹیم کر رہی تھی۔ سندھ حکومت نے تحقیقات میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے عدالتی کمیشن کی درخواست کی۔

تاہم میر رضا علی کے والد کے وکیل جبران ناصر نے گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا فیصلہ مسترد کردیا تھا۔

Exit mobile version