Site icon Tashakur News

پولیو مہم: نوشہروفیروز میں بچوں کے لیے بوسٹر ڈوز مہم کا افتتاح

Children receive polio booster doses during a vaccination campaign at a school in Naushahro Feroze

Polio booster doses administered to children during a vaccination campaign in Naushahro Feroze

نوشہروفیروز: پولیو مہم کے تحت مٹھیانی ماڈل سیکنڈری اسکول میں بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے بوسٹر ڈوز مہم کا افتتاح کردیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد مستقیم قریشی اور اسسٹنٹ کمشنر (یو ٹی) علیزا رانا نے مہم کا افتتاح کیا۔ ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں جاری مہم کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی بوسٹر ڈوز دی جارہی ہے۔

میڈ اِن پاکستان: موبائل فونز اور الیکٹرانک ڈیوائسز کی مقامی تیاری کی پالیسی تیار

اس موقع پر افسران نے والدین اور شہریوں کو پولیو سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ویکسینیشن کی اہمیت سے آگاہ کیا اور والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلائیں۔

ضلعی انتظامیہ نے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے حفاظتی اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ حکام نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیو کے خاتمے کی مہم میں بھرپور تعاون کریں اور بچوں کو ویکسین کی بروقت خوراک دلوائیں۔

Exit mobile version