Site icon Tashakur News

بلاول بھٹو: دہشتگردی سے متعلق بیان کی وضاحت، ’الفاظ کا غلط چناؤ ہوا

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردی سے متعلق گزشتہ روز دیے گئے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے الفاظ کے انتخاب میں غلطی ہوئی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں کے سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ علیحدگی پسند تنظیموں کے بارے میں بات کر رہے تھے جو تشدد کا راستہ اختیار کر رہی ہیں اور دہشتگردی میں ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ بدھ کو پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ بی ایل اے، سندھ قوم پرست اور ٹی ٹی پی پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں۔

اپنے وضاحتی بیان میں پیپلز پارٹی چیئرمین نے کہا کہ دہشتگردوں کو افغانستان سے کنٹرول کیا جاتا ہے جبکہ ہمسایہ ملک سے تعلق رکھنے والے عناصر ان کے سہولت کار بنتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ٹی ٹی پی کی صورت میں انتہاپسند تنظیمیں پاکستان میں حملے کرتی رہی ہیں اور ان تنظیموں کے درمیان آپس میں رابطہ کاری بھی موجود ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کا بیان ان تنظیموں کے حوالے سے تھا جو علیحدگی پسندی کے ساتھ تشدد اور دہشتگردی کا راستہ اختیار کر رہی ہیں۔

Exit mobile version