Site icon Tashakur News

پیٹرولیم مصنوعات حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دیں

New petrol and diesel prices announced by the Pakistan government

Pakistan increases petrol and high-speed diesel prices from August 21, 2026

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 364 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اس سے قبل ہائی اسپیڈ ڈیزل 363 روپے 6 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔

پیٹرول کی قیمت میں بھی 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمت 337 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت 337 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر تھی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اوگرا نے وفاقی حکومت کے مقررہ طریقہ کار کے تحت قیمتوں میں تبدیلی کی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 21 اگست 2026 سے ہوگا۔

Exit mobile version