Tashakur News

کورنگی پولیس: مختلف مقدمات میں 5 ملزمان گرفتار

Korangi police arrest five suspects in separate criminal cases across Karachi.

کراچی میں کورنگی پولیس نے ایس ایس پی شعبہ تفتیش محمد قیس خان (PSP) کی سربراہی میں مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ کورنگی میں درج دو مقدمات، مقدمہ الزام نمبر 675/24 بجرم دفعہ 406، 506 اور 34 جبکہ مقدمہ الزام نمبر 501/24 بجرم دفعہ 354 اور 34 میں مطلوب ملزم محمد ساجد ولد محمد صادق کو گرفتار کیا گیا۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مقدمہ الزام نمبر 714/26 بجرم دفعہ 406 اور 506 میں مفرور ملزم غلام حسین ولد جمن کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کھوکھراپار تھانے میں خاتون کے ساتھ مبینہ غیر اخلاقی حرکت کے مقدمے میں بھی تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں مسکان زوجہ محمد وسیم، شاہانہ زوجہ محمد ایاز اور عدنان ولد عرمان علی شامل ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف درج مقدمات کی تفتیش جاری ہے اور کارروائی ایس ایس پی کورنگی شعبہ تفتیش محمد قیس خان کی ہدایات اور نگرانی میں کی گئی۔

Exit mobile version