سکھر میں اسکول حادثہ پیش آیا جہاں شاہ خالد کالونی کے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کی چھت کا پلستر اچانک گرنے سے کلاس میں موجود 12 بچیاں زخمی ہوگئیں۔
واقعہ تدریسی عمل کے دوران پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمی بچیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ معمولی زخمی بچیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد اسکول کی عمارت کی حالت اور چھت کی خستہ حالی سے متعلق بھی سوالات اٹھ گئے ہیں، تاہم واقعے کی مزید تفصیلات اور ذمہ داری کے تعین کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے کارروائی متوقع ہے۔

