Site icon Tashakur News

ایندھن کی قیمتیں: شہباز شریف کی وزیرِ پیٹرولیم کو کراچی پہنچنے اور ریفائنریز سے مذاکرات کی ہدایت

اسلام آباد: ایندھن کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کو فوری طور پر کراچی پہنچنے اور آئل ریفائنریز سے مذاکرات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ وزیرِ پیٹرولیم کراچی پہنچ کر مقامی ریفائنریز میں تیار ہونے والے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ریفائنریز کے ساتھ مذاکرات جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو ممکنہ حد تک فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں استعمال ہونے والے ڈیزل کا بڑا حصہ مقامی ریفائنریز میں تیار ہوتا ہے، اس لیے اس کی قیمت میں کمی کے لیے ریفائنریز سے براہِ راست بات چیت ضروری ہے۔

وزیرِ اعظم نے وزیرِ پیٹرولیم کو ہدایت کی کہ قیمتوں میں کمی کے حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں اور عوام کو جلد از جلد ریلیف منتقل کیا جائے۔

Exit mobile version