Site icon Tashakur News

ٹرانسپورٹرز کے مسائل: کراچی پولیس اور ٹرانسپورٹ اتحاد میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر حاجی محمد تواب خان کی قیادت میں 11 رکنی وفد نے کراچی پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے ملاقات کی، جس میں شہر کے ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل اور ٹریفک نظام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ڈی آئی جی ٹریفک کے علاوہ اتحاد کے سینیئر نائب صدر عبدالرحمن محسود، جنرل سیکرٹری الیاس، نائب صدر فاروق احمد اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران کراچی میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کو درپیش مشکلات، ٹریفک نظم و ضبط اور ٹرانسپورٹرز کو روزمرہ امور میں پیش آنے والے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا نے ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنانے اور ٹرانسپورٹرز کے لیے درپیش مشکلات کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

فریقین نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل، ٹریفک نظام میں بہتری اور پولیس و ٹرانسپورٹ شعبے کے درمیان رابطہ مزید مؤثر بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Exit mobile version