اے ٹی آئی اے کے مطابق کرگیوس کا 22 جون کو لیا گیا نمونہ مثبت آیا، کھلاڑی نے غلطی کی ذمے داری قبول کرلی
آسٹریلوی ٹینس اسٹار نک کرگیوس کو کوکین ٹیسٹ مثبت آنے پر عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔
اینٹی ڈوپنگ حکام کے مطابق کرگیوس نے 22 جون کو مایورکا اوپن کے دوران نمونہ دیا تھا۔
حکام نے بتایا کہ نک کرگیوس کو 4 اگست سے عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔
کرگیوس نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے بڑی غلطی ہوئی اور میں اس کی مکمل ذمے داری قبول کرتا ہوں۔

