آگ سے کم از کم 6 افراد زخمی، تقریباً 30 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا، شارٹ سرکٹ کو ابتدائی وجہ قرار دیا گیا
بھارتی شہر کولکتہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی سے بچے سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
واقعے میں کم از کم 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔ بھارتی حکام کے مطابق ہلاک افراد میں بنگلا دیشی شہری بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق یہ افراد علاج کے لیے کولکتہ آئے تھے۔
پولیس کے مطابق آگ رات 2 بج کر 50 منٹ پر لگی۔ آگ ہوٹل کی دوسری منزل پر بھڑکی۔
فائر بریگیڈ نے تقریباً ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو ٹیموں نے تقریباً 30 افراد کو عمارت سے نکالا۔
حکام نے آگ لگنے کی ابتدائی وجہ بھی بتا دی ہے۔ ان کے مطابق شارٹ سرکٹ کا شبہ ہے۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

