ایرانی فوج کا انتباہ، امریکی فوج کو سہولت دینا ایران کے خلاف جنگ میں شرکت تصور ہوگی
تہران میں ایران نے امریکا کے حامی ممالک کو خبردار کیا ہے۔
ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل علی عبداللہی نے بیان جاری کیا۔
انہوں نے امریکا کو اپنی سرزمین دینے والے ممالک کو خبردار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں رہتی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کو سہولت دینا جنگ میں شرکت ہوگی۔
علی عبداللہی نے مزید کہا کہ ایسے ممالک کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔
ان کے مطابق امریکا کو حملوں کے لیے سرزمین دینے والے ممالک بھاری قیمت چکائیں گے۔

