Site icon Tashakur News

تجاوزات: صدر میں تابڑ توڑ کارروائیاں، متعدد مقامات کلیئر

کراچی کے علاقے صدر میں تجاوزات کے خلاف انتظامیہ نے تابڑ توڑ کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد مقامات کلیئر کرا دیے۔

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ غلام نبی کھوسو، اسسٹنٹ کمشنر صدر، میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن، ڈائریکٹر انکروچمنٹ علی اکبر مہر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظفر مقصودی کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں آپریشن کیا گیا۔

ٹی ایم سی انچارج شاہ نواز کی نگرانی میں صدر موبائل مارکیٹ، ریگل چوک، پریڈی اسٹریٹ، غظنفر روڈ اور فوڈ اسٹریٹ سمیت دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔

آپریشن کے دوران سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں پر قائم تجاوزات اور رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، جبکہ متعدد مقامات کو شہریوں کی آمدورفت کے لیے کلیئر کرایا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق تجاوزات کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا تھا، جس کے باعث کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ حکام نے واضح کیا کہ سرکاری فٹ پاتھوں، سڑکوں اور عوامی گزرگاہوں پر غیر قانونی تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ دکانداروں کو بھی اپنی مقررہ حدود سے باہر سامان رکھنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

Exit mobile version