Site icon Tashakur News

مخدوش عمارت: لیاری میں 4 منزلہ عمارت اچانک زمین بوس

کراچی کے علاقے لیاری میں مخدوش عمارت اچانک زمین بوس ہوگئی، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ چار منزلہ عمارت نیا آباد کی گلی نمبر 3 میں حاجیانی مسجد کے قریب قائم تھی اور پیر اور منگل کی درمیانی شب گر گئی۔

عمارت کے ملبے سے اطراف کے بعض مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعے کے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود متعلقہ حکومتی عملہ اور مشینری موقع پر نہ پہنچ سکی، جس کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق متعلقہ ادارے نے عمارت کو ایک ماہ قبل مخدوش قرار دیا تھا اور اسے خالی کرا لیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ حادثے کے وقت عمارت میں کوئی رہائشی موجود نہیں تھا۔

ترجمان کے مطابق متعلقہ ادارے نے عمارت گرانے کی ہدایت بھی دی تھی، تاہم اس پر تاحال عمل نہیں ہوسکا تھا۔ خوش قسمتی سے عمارت گرنے کے وقت وہاں کوئی شخص موجود نہیں تھا، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Exit mobile version