Site icon Tashakur News

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ پہلے ٹیسٹ میں 7 بیٹرز اور 4 فاسٹ بولرز کھلانے پر غور

Pakistan cricket team during preparations for the first Test against England.

Pakistan team prepares for the first Test against England in Leeds.

لیڈز کی گھاس والی پچ اور بارش کی پیشگوئی کے باعث اسپنرز کو ٹیم سے باہر رکھنے کی تجویز، بابراعظم اور شان مسعود کی دستیابی کا فیصلہ آج ہوگا۔

قومی ٹیم کی مینجمنٹ نے پاکستان بمقابلہ انگلینڈ پہلے ٹیسٹ کے لیے ابتدائی حکمت عملی پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مینجمنٹ 7 اسپیشلسٹ بیٹرز اور 4 اسپیشلسٹ فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے پر غور کررہی ہے۔

لیڈز کی پچ پر گھاس موجود ہے۔ شہر میں بارش کی بھی پیشگوئی ہے۔

ان حالات کے باعث اسپنرز ساجد خان یا علی عثمان کو کھلانے کی تجویز زیر غور نہیں۔

ذرائع کے مطابق مینجمنٹ بابراعظم اور شان مسعود کی دستیابی کے حوالے سے پرامید ہے۔ دونوں کی حتمی دستیابی کا فیصلہ آج پریکٹس سیشن کے بعد ہوگا۔

قومی ٹیم نے دورے کے دوران اپنا پہلا پریکٹس سیشن بھی مکمل کرلیا۔ سیشن کے بعد بیٹرز اور بولرز نے الگ الگ اجلاس کیے۔

بولرز کو انگلینڈ کے بیٹرز کی ویڈیوز دکھائی گئیں۔ بیٹرز نے انگلینڈ کے بولرز کی ویڈیوز کا جائزہ لیا۔

ٹیم مینجمنٹ پچ اور موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی ٹیم تشکیل دے گی۔

Exit mobile version