Site icon Tashakur News

مکہ دفاعی معاہدہ: شہباز شریف کا ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم

اسلام آباد میں مکہ دفاعی معاہدہ سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاہدے کی حمایت میں دیے گئے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی حمایت میں صدر ٹرمپ کے الفاظ کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور ترکیے کے ساتھ مل کر اپنے اور خطے کے دفاع کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

شہباز شریف نے جنوبی ایشیا میں ایٹمی تباہی ٹالنے اور لاکھوں افراد کی جانیں بچانے میں مدد پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے ضروری اور بنیادی شرط ہے۔

Exit mobile version