Site icon Tashakur News

ڈیری فارمرز: آئی جی سندھ سے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل پر اظہارِ تشکر

کراچی میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے وفد نے سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو سے ملاقات کی اور ڈیری فارمرز کو درپیش مسائل کے فوری حل پر اظہارِ تشکر کیا۔

ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری فاروق حطار کی قیادت میں وفد نے آئی جی سندھ کی حالیہ سنگین مسئلے پر بروقت توجہ اور مؤثر اقدامات کو سراہا۔ وفد نے کہا کہ جاوید عالم اوڈھو نے مختصر وقت میں ڈیری فارمرز کا اہم مسئلہ حل کرایا، جس پر پوری ڈیری برادری ان کی مشکور ہے۔

چوہدری فاروق حطار نے کہا کہ ایسوسی ایشن عوام دوست قیادت، بروقت فیصلوں اور تعاون پر آئی جی سندھ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ سندھ پولیس کاروباری برادری اور مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مؤثر رابطہ ضروری ہے۔ سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ شہریوں کے مسائل کے فوری اور مؤثر حل میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

جاوید عالم اوڈھو نے متعلقہ افسران کو ڈیری فارمرز اور دیگر کاروباری طبقات کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

آئی جی سندھ نے وفد کی جانب سے اعتماد اور تشکر کے اظہار کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

Exit mobile version